Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

شائع 18 ستمبر 2019 11:03am
آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاویدنے باکسر محمد وسیم سے ملاقات کر کے پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کرنےپرمبارک باد دی۔ آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم باکسر جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے۔

باکسنگ کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے باکسر محمد وسیم  سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران باکسر محمد وسیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد وسیم جیسے باصلاحیت لوگ ملک کا فخر ہیں۔آپ جیسے باصلاحیت اور مثبت توانائی کے حامل نوجوانوں کو سپورٹ کریں گے۔

 آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم باکسر جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے۔ ہم نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کےلئے موجود ہیں۔ محمد وسیم نے اپنی کامیابی کو کشمیر کے نام کر رکھا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div