Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیائے کرکٹ کے "بڑے" 21 اپریل کو آئی سی سی ایونٹس کے مستقل پر غور کریں گے

شائع 04 اپريل 2020 04:13am

لاہور: عالمی کرکٹ کے بڑے آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل پر 21 اپریل کو ویڈیو کانفرنس میں امکانات پر غور کریں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ چیمپئن شپ سمیت مختلف مقابلوں کے متبادل پلان زیر بحث آئیں گے، ہر ملک کے الگ چیلنجز مگر مسائل اور مفادات یکساں ہیں۔

ان کے مطابق بھارت سے سیریز کے امکانات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو نقصان کی تلافی کیلئے کسی میگا ایونٹ کی میزبانی ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ہمارا کیس مزید مضبوط ہوگیا، 2023 میں کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں۔

ای ایس پی این کی پوڈ کاسٹ میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا بھی ایک بحرانی صورتحال میں ہے، پاکستان سمیت تمام ملک اپنے طور پر ایسے متبادل پلان بنانے کی کوشش کررہے ہیں جس سے مالی نقصان کم سے کم ہو، آئی سی سی بھی اسی طرح کی سرگرمیاں اور سوچ بچار جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹیوز کی ایک ویڈیو کانفرنس 21  اپریل کو ہورہی ہے، اس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ چیمپئن شپ سمیت مختلف مقابلوں کے متبادل پلان زیر بحث آئیں گے، ہر ملک کے اپنے چیلنجز مگر مسائل اور مفادات ایک جیسے ہیں، ممبر ملک آئی سی سی کی آمدنی پر انحصار کرتے ہیں،ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کو ستمبر میں ایشیا کپ کی میزبانی بھی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ری شیڈول کرتے ہوئے سب کو برابر کے مواقع ملنا چاہئیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div