Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کیا آپ میں بھی ذہنی دباؤ کی یہ علامات موجود ہیں؟

شائع 29 دسمبر 2016 02:38pm

stress

آج کل ذہنی دباؤ روز مرہ کی زندگی کا بہت عام سا جز بن گیا ہے۔ یہ اکثر تھکا دینا والی نوکری، بیمار کردینے والی غذائیں اور آلودگی کے سبب ہوتا ہے۔اگر چہ فکرمند ہوجا نا عام سی بات ہے لیکن اس کا زیادہ ہونا ہمیں بہت سے صحت کے مسائل سے دوچار کر سکتا ہے۔

ہم آپ کو بتا تے ہیں کچھ ایسے اشارے  جو بتائیں گے کہیں آپ دباؤ کا شکار تو نہیں

سردرد

اگر آپ اکثر شدید سردرد میں مبتلا رہتے ہیں اس کا مطلب ہے آپ بہت زیادہ دباؤ کا شکار ہیں۔ ایسا ہونا  مائگرین کا سبب بھی ہو سکتا ہے۔

جِلدی بیماری

بہت زیادہ  بے چینی جِلدی بیماریوں جیسے کہ اکزیما اور ڈرماٹائٹس کا سبب ہو سکتی ہے۔

معدے میں تکلیف

سر درد اور بے خوابی کے علاوہ فکر اور بے چینی معدے کی تکالیف کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

ایکنی

زیادہ بے چینی سوزش کو بڑھا دیتی ہے جو ایکنی کا سبب بن سکتی ہے۔

مسوڑوں سے خون آنا

اگر آپ بہت زیادہ فکر مند ہیں تو آپ کو مسوڑوں سے خون آنے جیسی دوسری منہ کی بیماریوں کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو خراب کر سکتا ہے اور بیکٹیریا کو آپ کے مسوڑوں پر حملہ کرنے دے سکتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div