Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کشمیر کونسل کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے موقف کا خیرمقدم

اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2019 06:02am

کشمیر کونسل یورپی یونین کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے موقف کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

چیئرمین علی رضا سید کا کہنا ہے اراکین یورپی پارلیمنٹ کا ردعمل حوصلہ افزا ہے۔مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔یورپی پارلیمنٹ میں پالیسی بیان کے ساتھ ساتھ بھارت پر عملی دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ فوری طور پر کشمیریوں کا محاصرہ ختم کرے۔

 انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے کے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام چھ ہفتوں سے کرفیو میں سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div