Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

“کشمیری اپنے شہداء کو اپنے گھروں میں دفنا رہے ہیں”

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2019 07:40am
فائل فوٹو

سری نگر:حریت رہنما ءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کرفیو کے نفاذ کے بعد  300 کشمیری لڑکیوں سمیت 40ہزار سے زائد کشمیریوں  کو غائب کر دیا گیا ہے،وہاں کی صورتحال کا اندازہ یہاں سے لگالیں کہ کشمیری اپنے شہداء کو اپنے گھروں میں دفنا رہے ہیں۔

 مشعال ملک نے ترک صحافیوں کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مودی شروع سے ہی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے،کشمیریوں کو مختلف طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،اب تک 40ہزار سے زائد کشمیریوں کو غائب کر دیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور دہشتگردی کے باعث کشمیری اپنے شہداء کو اپنے گھروں میں دفنا رہے ہیں۔

فائل فوٹو

 مشعال ملک  نے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کو فوری نکالنے اور قیدیوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ کسی ڈائیلاگ کو نہیں مانتے ، کیا لاشوں کے اوپر امن آسکتا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کا حق اور سچ پر ساتھ دیا، ترک صحافیوں نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div