Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کربلا میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق متعدد زخمی

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019 10:23am

بغداد: عراق کے شہرکربلا میں مسافر بس میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بس عراق کے شہر کربلا اور الہلا کے درمیان واقع عراقی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکا ہوگیا۔

Image result for Karbala blast

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، اب تک  کم از کم 12 مسافر جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Hospital workers carry the body of a victim from a bus bombing into a morgue in the holy city of Karbala, Iraq, Sept. 20, 2019.

ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں جو بس میں دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

2017  میں عراق میں داعش کی شکست کے بعد حالیہ عرصے کے دوران عراق میں ہونے والے دھماکوں میں نمایاں کمی آئی ہے البتہ شدت پسند اب بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز کو وقتاً فوقتاً نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div