Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

روسی صدر پیوٹن نے "آیت اللہ خامنہ ای" بننے کی تیاری کرلی

شائع 02 فروری 2020 08:47am
روسی صدر پیوٹن-فائل فوٹو

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اقتدار کو ہمیشہ اپنی مٹھی میں رکھنے کے لیے روس کے حکومتی ڈھانچے میں گزشتہ دنوں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خبریں تھیں کہ صدر پیوٹن تمام تر اختیارات وزیراعظم کے عہدے کو منتقل کرکے خود وزیراعظم بن جائیں گے، لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان کے لیے ایک نیا عہدہ بنایا جا رہا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس عہدے کا نام "سپریم رولر " (Supreme Ruler) ہوگا جس پر صدارت سے ہٹنے کے بعد ولادی میر پیوٹن فائز ہوں گے۔

بہرحال یہ عہدہ بھی تاحال فائنل نہیں ہوا اور اس پر غوروخوض جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ولادی میر پیوٹن کے حکم پر ان کے وزیراعظم سمیت پوری حکومت مستعفی ہو گئی تھی۔

وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے بیان میں بتایا تھا کہ صدر پیوٹن حکومتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں جن کے لیے ہمارا مستعفی ہونا ضروری تھا۔

مگر ان کے استعفے کے چند دن بعد ہی 16 جنوری 2020ء کو صدر پیوٹن نے میخائیل میشوستین کو وزیراعظم مقرر کر دیا۔

واضح رہے کہ صدر پیوٹن کی صدارت کی مدت 2024ء میں ختم ہونے جا رہی ہے اور وہ اس کے بعد بھی اقتدار اپنے ہاتھ میں رکھنے کے لیے حکومتی ڈھانچے میں یہ بڑی تبدیلیاں کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div