Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا وائرس: چین میں مہنگائی کی شرح آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر

شائع 11 فروری 2020 06:35am

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس نے معیشت پر بھی کاری وار کردیا، چین میں مہنگائی کی شرح آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، خوراک کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافہ ہوگیا۔

چین میں افراط زر کی شرح اکتوبر 2011 کی بلند سطح پر آگئی، مہنگائی میں اضافے کی شرح پانچ اعشاریہ چارفیصد ہوگئی۔

چینی معیشت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ سال بھی جاری تھا، 2019 میں چینی معاشی ترقی کی شرح 6.1 فیصد رہی جو گزشتہ 29 برسوں میں سب سے کم شرح ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی نے چین کی معاشی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا، تاہم دنیا کی دوسری بڑی معیشتوں کی نسبت چینی معیشت اب بھی بہت آگے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div