مادر وطن پر اپنے 2سہاگ قربان کرنے والی قوم کی بیٹی کی کہانی
ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی مواد کے دھماکے میں شہید میجر عدیل شاہد کی اہلیہ نے دوسری مرتبہ اپنے جیون ساتھی کو وطن پر قربان کردیا۔
پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد نے آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے دوست کی بیوہ اور ان کی نومولود بچی کو اپنایا، دونوں کے 3 بچے تھے۔
قوم کی باہمت بیٹی صالحہ عدیل کے پہلے شوہر بھی پاک فوج میں کیپٹن کے عہدے پر فائز تھے اور آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہوگئے تھے۔
صالحہ عدیل کے پہلے شوہر کیپٹن مجاہد ان کے دوسرے شوہر میجر عدیل شاہد کے دوست تھے۔ کیپٹن مجاہد کی بیٹی صبغہ ان کی شہادت کے7 ماہ بعد پیدا ہوئی تھی۔
بعد ازاں میجرعدیل نے اپنے دوست کی بیوہ سے شادی کی اور2017 میں ان کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر باڑ لگائی جارہی تھی کہ باردوی مواد کا دھماکا ہوگیاتھا، دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز نے جام شہادت نوش کیا۔
Comments are closed on this story.