ہالی ووڈ فلم اوتار کے آئندہ حصوں کی تاریخ کا اعلان

شائع 24 اپريل 2017 02:01pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سال 2009کی کامیاب ترین فلم اوتار کے آئندہ آنے والے  حصوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ہدایت کار جیمز کیمرون اور ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس نے اوتار کے آفیشل فیس بک پیج پر اس بڑی خبر کا اعلان 22 اپریل کی صبح، ارتھ ڈے کے موقع پر کیا۔

امید کی جارہی تھی کہ فلم کا دوسرا حصہ 2018تک تیار ہو جائے گالیکن مداحوں کو اس کیلئے تین سال سے زیادہ انتظار کرنے پڑے گا اور آخری حصے کیلئے آٹھ سال۔

فلم کے آئندہ حصوں کی تاریخیں کچھ یوں ہیں

اوتار 2: 18دسمبر 2020

اوتار3: 17دسمبر 2021

اوتار 4: 20دسمبر 2024

اوتار5: 19 دسمبر 2025

Business Insiderبشکریہ