کیا سلمان خان ، شاہ رخ اور اجے دیوگن کو ملا پائیں گے؟

شائع 27 اپريل 2017 02:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سلمان خان اس سال عید پر کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں دِکھائی دیں گے اور ہر بار کی طرح وہ باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو ایک ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔ جانتے ہیں کیسے؟

شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی آئندہ آنے والی فلم ،جو امتیاز علی کے زیر ہدایت بن رہی ہے ،کا ٹریلر اور اجے دیوگن کی فلم بادشاہو کاٹریلر سلمان خان کی ٹیوب لائٹ کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

شاہ رخ خان کی فلم رواں سال 11اگست جبکہ بادشاہو یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تاہم، ابھی تک اس متعلق کوئی حتمی تصدیق موصول نہیں ہو سکی ہے۔

بشکریہ زی نیوز