پروگرام کپل شرما شو بند ہونے کی نہج پر
فائل فوٹوکپل شرما شو کی ریٹنگزپچھلے کچھ ہفتوں سے نہایت گری ہوئی ہیں اور یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پرائم ٹائم سلاٹ میں آنے والے اس شو کو سلمان خان کے شو دس کادم سے تبدیل کر دیا جائے گا۔
لیکن اب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹی آر پیز آدھی ہوجانے کے سببشو کو بند کیا جارہا ہے۔
صرف شو کے ممبران نے ہی نہیں بلکہ سلیبریٹیز نے بھی شو میں شرکت روک دی ہے، یاد رہے یہ وہی شو ہے جو کسی بھی فلم کی پروموشن کیلئے ایک بڑا پلیٹ فارم تصور کیا جاتا تھا۔
شو کی تنزلی کی وجوہات میں سے چند کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جھگڑا ، خراب کانٹنٹ اور سلیبریٹیز کا کمزور لائن اپ ہیں۔
ایک مہینے میں کپل شرما شو کی ٹی آر پیز 70لاکھ امپریشنز سے گِر کر 39لاکھ پر آگئے ہیں۔ شو اپنی 100اقساط مکمل کرنے کے باوجود بھی کھوئی ہی ٹی آر پیز واپس حاصل نہیں کر پایا ہے۔
firstpostبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔