کپل شرما کی مدد کیلئے کون آیا میدان میں؟
فائل فوٹوکپل شرما اپنی مشکلات سے نکل نہیں پارہے۔ اپنی کوششوں کے باوجودکپل، کیکو،سمونا اور روشیل ابھی تک پروگرام کا پُرانا جادو جگا نہیں پائے ہیں۔
اس ہفتے شو کے پرانے ممبر سدھارت ساگر کی وکیل موہن کمار کے کردار میں واپسی ہوئی ہے۔ اس غیر ضروری پرفارمنس نے چیزیں مزید بگاڑ دی ہیں۔
اتوار کی قسط میں کپل نے ایک کسان کا روپ دھارا جسے اپنی زمین بچانی تھی۔ ان کا خیال تھا کہ بھوج پوری سطور اور بے وقوفانہ لطائف نقصان کا ازالہ کردیں گےلیکن وہ غلط تھے۔
شو شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی ناقابلِ برداشت ہوگیا تھا، لیکن بولی وڈ کے مشہور ولنز نے ڈوبتی کشتی کو کنارہ دیا۔
بولی وڈ کے مشہور ولن پریم چوپڑا، رضا مراد اوررنجیت نے شو پر آتے ہی چار چاند لگا دیئے اور اپنی حسِ مزاح سے مسکراہٹیں بکھیر دیں۔
India Todayبشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔