کپل لوگوں کی بہت عزت کرتے ہیں:اِشیتا دتہ

شائع 03 مئ 2017 02:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اِشیتا دتہ جو آج کل کپل شرما کے ساتھ فلم فرنگی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کہتی ہیں کہ کپل لوگوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔

بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک ہوائی جہاز تنازعہ کا معاملہ ہے مجھے اس بارے میں معلوم نہیں کہ کیا ہوا ہے۔ اس کے متعلق میں نے کپل سے کچھ نہیں پوچھا ہے۔ میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں نے تقریباً 5مہینے شوٹنگ پر ان کے ساتھ گزارے اور وہ ہمیشہ سیٹ پر ہر کسی کے آرام  کی پروہ کرتے تھے۔ میں اگر کسی سین سے قبل نروس ہوتی تھی تو وہ میرا حوصلہ بڑھاتے تھے۔

اِشیتا کا کہنا تھا کہ تنازعہ کے بعد کپل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہ اب بھی اتنے ہی مزاحیہ ہیں جتنے پہلے روز تھے۔

DNAبشکریہ