نیویارک:سپر ہٹ سیریز دی ممی کا پریمیئر منعقد،فلم9جون کو ریلیز ہوگی

شائع 08 جون 2017 08:23am
فوٹو فائل فوٹو فائل

نیویارک: نیویارک میں ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز دی ممی کا پریمیئر منعقد کیا گیا جہاں فلمی ستاروں نے بھرپور شرکت کی فلم نو جون کو ریلیز کی جائے گی۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروس فلمی ستاروں کے ہمراہ نیویارک پہنچے جہاں فلم دی ممی کے پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

پریمیئر میں مرکزی کردار ٹام کروس اپنے مداحوں کے ساتھ خوب گھل مل گئے انہوں نےاپنے فینز سے بات چیت کی تصاویر بنوائی اور آٹوگراف بھی دیئے۔

فلم دی ممی سپر ہٹ فلم سیریز کی اگلی فلم ہے جس میں پہلی بار ممی کا کردار خاتون ادا کررہی ہیں۔

فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھومتی ہے جو صدیوں بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔فلم نو جون کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔