سنیل اور اصغر کی واپسی ، لیکن کس کے ساتھ ؟
فائل فوٹوبھارتی ٹیلیویژن کی تاریخ میں بڑے بڑے اور متنازعہ شوز ہوچکے ہیں لیکن اب سونی گروپ ایک ایسا تہلکہ مچانے جا رہا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے۔
کپل شرما شو کے مشہور کردار (سنیل گروور ) کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں دم توڑگئیں کہ وہ واپس کپل شرما شو کا حصہ بنیں گے جو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا لیکن نہیں اب خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سنیل گروور کپل شرما کے روایتی حریف کرشناابھیشیک کے ساتھ ایک نیا کامیڈی شو شروع کرنے جا رہے ہیں۔
کپل شرما شو چھوڑ کر جانے اور بغاوت کرنے والے سنیل گروور اب کپل کے روایتی حریف کرشنا ابھیشیک کے ساتھ ایک نئے کامیڈی شو کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
اور صرف سنیل ہی نہیں چندن پرابھاکر اور علی اصغر بھی اس نئے کامیڈی شو کا حصہ ہونگے اور یہ شو بھی سونی پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
اس نئے شو میں وہ تمام لوگ شامل ہونگے جو دی کپل شرما شو چھوڑ کر گئے تھے تاہم کرشنا بھی اس شو کا حصہ ہونگے یا نہیں اس بات کی تصدیق کرنا ابھی تھوڑا مشکل ہے کیونکہ ابھی کرشنا کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
کرشنا کی جانب سے جواب آنے کے بعد یہ نہ صرف دونوں شوز کے درمیان مقابلہ ہوگا بلکہ یہ سنیل کی جانب سے کپل کے منہ پر ایک زوردار تماچہ بھی ہوگا کیونکہ گذشتہ ہفتے بھی کپل نے سنیل گروور کی واپسی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔