آج انٹرٹینمنٹ کے کامیڈی ڈرامے کی دھوم ڈاکٹرعامرلیاقت کے شو میں بھی

اپ ڈیٹ 15 جون 2017 06:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آج انٹرٹینمنٹ کے کامیڈی پروگرام 'تین خوا تین' کی دھوم پاکستان کے گھر گھر سے نکل کر عامر لیاقت حسین کے شو تک بھی جا پہنچی عامر لیاقت نجی ٹی وی چینل پر شو کے دوران 3 خوا 3 کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو پاکستان کے چند مشہور و معروف میزبانوں میں شمار کیا جاتا ہےاس وقت وہ ایک نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں اس شو میں ایک سیگمنٹ رکھا گیا ہےجس میں وہ  بچوں سے سوالات کرتے ہیں جس پر بچہ ہاں یا نہ میں ان سوالات کا جواب دیتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے جب 3 خوا 3 کی اداکارہ کی موجودگی میں بچے سے سوال کیا کہ ان کا کامیڈی ڈرامہ 3 خوا 3 (جو آج انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن ہے) بہت مشہور ہوا تو اس پر بچے نے بھی جواب ہاں میں ہی دیا۔