بولی وڈ کے اسٹار بچے

شائع 15 جون 2017 02:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ملائکہ اروڑا بولی وڈ کی خوب رو اداکارہ ہیں۔ ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے  انہوں نے اپنی اور اپنے بیٹے آہان کی تصویر شائع کی  اور لکھا"  قیمتی  قیمتی لمحات"۔

malika

رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈی سوزا کا جوڑا بے شک بو لی وڈ کاایک  سراہے جانے والا جوڑا ہے اور یہ جوڑا دو بچوں ریان اور راہل کے والدین ہیں۔ یہ تصویر راہل کی پہلی سالگرہ کی ہے۔

d'soza

اداکارہ گیتا بسرا اورکرکٹر ہربھجن سنگھ  کی بیٹی ہینایا آج کل اپنی معصومیت کے سبب سب کے دل جیت رہی ہے۔ حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی  ہینایا کے ساتھ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔

kohli

بھانجہ آہل اور ماموں سلمان خان ایک ساتھ۔ جی ہاں اداکار جو فی الحال ورلڈ ٹور میں مصروف ہیں ، حال ہی میں ان کی تصویر ان کے بھاجنے کے ساتھ لی گئی ہے۔

mamu

پاکستانی اداکار فواد خان جنہوں نے بھارت میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے اب ان کی گزشتہ برس پیدا ہونے والی بیٹی ایلائنا نے بھی مداحوں کو اپنی معصومیت کے سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔والدہ صدف نے اپنی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی لکھا" ہماری زندگیوں کی روشنی، ایلائنا"۔

fawad

Times of Indiaبشکریہ