مداحوں کیلئے شاہ رخ خان سے ملنے کا سنہری موقع
فائل فوٹوبولی وڈ اسٹارز اپنی فلم کی پروموشن کے لئے نت نئے طریقے آزماتے رہتے ہیں تاکہ مداحوں کو اپنی طرف راغب کیا جاسکے اور اپنی فلم کو کامیاب بنا سکیں۔تاہم بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' کو پروموٹ کرنے کے لئے اس بار ایک انوکھا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے۔
اگر آپ شاہ رخ خان کے مداح ہیں تو اب آپ کے پاس ان سے ملنے کا موقع سنہری موقع ہے، ان کی نئی آنے والی فلم 'جب ہیری میٹ سیجل' میں ان کی ہیروئن سیجل یعنی (انوشکا شرما) ہیں اسی نام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس فلم کے بنانے والوں نے شاہ رخ خان سے ایک ویڈیو شوٹ کروائی ہے۔
اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ 'جب میں سیجل کے بارے میں سوچتا ہوں تو نہ میں میں رہتا ہوں نہ وہ وہ رہتی ہے بس جب میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں تو ایک الگ ہی ما حول ہوتا ہے'۔
https://youtu.be/vJHmseXCpik
ان کا کہنا تھا کہ 'اب اس دنیا میں جتنی بھی سیجل نام کی لڑکیاں میں ان سے ملنا چاہتا ہوں بس آپ مجھے یہ بتائیں کہ کس شہر میں سب سے زیادہ مجھے سیجل نام کی لڑکیاں مل سکتی ہیں میں وہیں آجاوں گا'۔
اگر دیکھا جائے تو یہ فلم کی پروموشن کا ایک بہترین آئیڈیا ہے اور شاہ رخ خان کے مداحوں کے لئے ان سے ملنے کا بھی۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس طریقے سے وہ اپنی فلم کو کامیاب بنانے میں کتنے کامیاب رہتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔