ہالی ووڈ باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم کارز تھری کا راج
File Photoنیویارک : امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کارز تھری چھاگئی فلم نے پہلے ہفتے ہی پانچ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم کارز تھری ونڈروومن کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئی ہے، فلم نے پانچ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر بٹور کر امریکی باکس آفس پر دھواں دھاڑ آغاز کرلیا۔
فلم کارز تھری کی کہانی بولتی،جھگڑتی گاڑیوں پر مبنی ہے۔ جو ریس لگا کر ایک دوسرے کو شکست دینا چاہتی ہیں۔
باکس آفس پر راج کرنےوالی فلم ونڈروومن نے دوسرا نمبر حاصل کیا ہے فلم نے رواں ہفتے چار کروڑ ساتھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیاہے۔جبکہ بائیوگرافیکل فلم آل آئیز آن می دو کروڑ ستر لاکھ ڈالر کماکر تیسری پوزیشن پر ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔