فہد مصطفی کی بلاک بسٹر فلم نامعلوم افراد ٹو کا ٹریلر ریلیز

شائع 24 جون 2017 05:47am

namalooom

فہد مصطفی کی بلاک بسٹر فلم نامعلوم افراد کے سیکول نامعلوم افراد ٹو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم عید الضحی کے موقع پر ملک بھر میں سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کے بعد نامعلوم افراد ٹو کو ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

 کراچی کے مقامی سینما میں فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار نبیل قریشی نے منعقدہ کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد ٹو کو ساؤتھ افریقہ کی خوبصورت لوکیشن پر فلمایا گیا جس میں فہد مصطفی، محسن عباس اور جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے کانفرس میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا۔

فلم کے ہیرو فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ یہ فلم انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوگی جس میں تمام اداکاروں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے مذکورہ فلم عید الاضحی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔