اب اسکریچ سے چھٹکارا حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں
اکثر بے دیہانی میں ہم سے اپنی پیاری اور قیمتی چیز پر اسکریچ کے نشانات آجاتے ہیں جس کے باعث اس کی خوبصورتی میں تو فرق پڑتا ہے ساتھ ہی ساتھ دیکھنے میں بھی چیز بری لگنے لگتی ہے۔
لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جس پر عمل کرکے ان اسکریچوں سے دوبارہ چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
شیشے کی سطح
اکثر ہمارے موبائل فونز اور ٹیبلٹس وغیرہ کے شیشے پر اسکریچز کے نشانات آجاتے ہیں جس کے باعث دیکھنے میں بالکل بھی اچھے نہیں لگتے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ عام سی گھریلو چیزوں کو استعمال کرکے آپ اسے دوبارہ ٹھیک کر سکتے ہیں۔
تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ اپنے موبائل فون کی اسکرین پر ڈالیں اور کسی روئی یا کاٹن کے کپڑے سے آہستہ آہستہ گولائی میں دس سیکنڈ تک رگڑیں اور اس کے بعد پانی سے ٹوتھ پیسٹ کے نشانات کو صاف کرلیں آپ کی موبائل اسکرین دوبارہ نئی جیسی ہوجائے گی۔
شیشے کی سطح کو ویجیٹیبل آئل اور ذراسی ویسلین سے بھی نیا کیا جاسکتا ہے۔
چمڑے سے بنی اشیاء
چمڑے سے بنی ہوئی چیزوں پر اسکریچز کے نشانات ایک عام سی بات ہے، لیکن اگر یہ نشانات بہت زیادہ نہ ہوں تو آپ آسانی سے ان کو گھر میں ہی رپیئر کرسکتے ہیں۔
تھوڑا سا ویجیٹیبل آئل یا بے بی آئل لیں اور اسے کاٹن کے کپڑے کے ذریعے اس جگہ لگائیں جہاں اسکریچز پڑے ہوں۔اچھی طرح سے اس کو بھی گولائی میں رگڑیں اور تیل کو اسکریچز کی سطح میں پہنچائیں جس کے بعد اضافی تیل کو کسی صاف کپڑے سے ہٹادیں اور اگر ضرورت ہوتو اسی عمل کو دہرائیں چیز دوبارہ نئی جیسی ہوجائے گی۔
ان اسکریچز کو مٹانے کا ایک دوسرا طریقہ یہ بھی ہے کہ جس رنگ کا چمڑا ہو اسی رنگ کی 'نیل پالش' معمولی مقدار میں لیں اور ان اسکریچز پر لگائیں۔
لکڑی کی سطح
لکڑی کی سطح سے بھی یہ اسکریچز کے نشانات انتہائی آسانی سے مٹائے جا سکتے ہیں۔
اگر لکڑی کا رنگ گہرا ہوتو آیوڈین کا استعمال ان اسکریچز کو مٹانے میں مدد کرسکتا ہے۔آیوڈین کو پانی میں ملاکر ایک کاٹن کے کپڑے کے ذریعے اس پر رگڑیں جس کے بعد اگر ضرورت پڑے تو اس پر وارنش کی کوٹنگ کریں یہ دوبارہ نئی جیسی ہوجائے گی۔
پلاسٹک کی سطح
ہموار پلاسٹک کی سطح سے عام ہیئر ڈرائیر یا ہیٹ گن کے ذریعے اسکریچز کے نشانات کو باآسانی مٹایا جاسکتا ہے۔ اسے کم سے کم درجہ حرارت پر سیٹ کریں اور اسکریچ پر آہستہ آہستہ رگڑیں ضرورت پڑے پر درجہ حرارت کو تھوڑا بڑھایا بھی جاسکتا ہے 10 سے 15 منٹ تک اس عمل کو جاری رکھیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پر پالش کریں اسکریچ غائب ہوجائے گا۔
دھات سے بنی ہوئی اشیاء
موجودہ دور میں بے شمار چیزیں میٹل سے بنائی جاتی ہیں جن میں واش بیسن کے نل جیولریز اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں اگر ان پر اسکریچ کے نشان پڑ جائیں تو 'نیل بفر بلاک' کے ذریعے ان سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ ان نشانات کو مٹانے کے لئے وائیٹننگ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔
بشکریہ برائٹ سائیڈ

























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔