سنیل گروور کِکو شردھا کی ٹوئٹ سے ناراض

شائع 03 جولائ 2017 03:36pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایسا لگ رہا ہے کہ کامیڈین کپل شرما اور ان کے شو کے سابق ٹیم ممبر  کے درمیان مسئلہ وقت کے ساتھ شدت اختیار کر رہا ہے۔

اب یہ کہا جا رہا ہے کہ سنیل گروور اور دیگر حال ہی میں کِکو شردھا کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹس سے نا خوش ہیں۔

یہ سب تب  شروع ہوا جب کِکو نے براڈکاسٹ آرڈیننس ریسرچ کانسل  کا کپل شرما شو اور سُپر نائٹ ود ٹیوب لائٹ کا موازنہ ری ٹوئٹ کیا۔

کِکو نے ٹوئٹر پرخدا مہربان  لکھ کر پوسٹ کیا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان کے ایڈیشن کی کِکو کے شو کے مقابلے میں کم ریٹنگز تھیں۔

خبریں ہیں کہ کِکو شردھا کی یہ پوسٹ سنیل کے ساتھ ساتھ علی اصغر  اور سوگندھامشرا کو ہضم نہیں ہوئی ہے۔

آن لائن رپورٹس کا مزید دعویٰ یہ ہے کہ شو کے سابق ممبران کا ماننا ہے کہ ایسا موازنہ نہیں  کرنا چاہیئے، کیوں کہ ٹیوب لائٹ اسپیشل شوکرکٹ میچ کی وجہ سے پہلے ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

بشکریہ زی نیوز