مہنگے ترین تحائف تقسیم کرنے والی 7 مشہور بولی وُڈ شخصیات

شائع 06 جولائ 2017 10:27am

This-Bel-Air-Luxury-Mansion-is-America’s-Most-Expensive-Home-759x290

شان و شوکت کے ساتھ بادشاہوں والی زندگی گزارنے والے بولی وڈ اداکاروں کیلئے پیسہ تشو پیپر سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اداکار وقتاً فوقتاً اپنی دولت کے بے دریغ استعمال کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آج آپ کو بولی وڈ سے جڑی سات ایسی شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے اپنے دوستوں اور قریبی رشتے داروں کو تحائف دینے کیلئے اپنی تجوریوں کے منہ کھول دئے۔

٭ راج کُندرا

راج کندرا کو اپنی شریک حیات شلپا شیٹٰی پر تحائف کی برسات کرنا بہت پسند ہے، اور دنیا کی سب سے اونچی عمارت میں گھر دینے سے زیادہ قیمتی تحفہ کیا ہوسکتا ہے؟ راج نے شلپا کو ان کی شادی کی سالگرہ پر برج خلیفہ کی 17ویں منزل پر اپارٹمنٹ گفٹ کیا تھا۔

٭ شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کو بادشاہ کا لقب یوں ہی نہیں ملا۔ فلم راون کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے فلم کے پانچ کریو میمبرز کو ایک کروڑ بھارتی روپے کی مالیت والی نئی بی ایم ڈبلیو 7 سیریز سیڈان تحفے میں دیں۔

٭ سدھارتھ رائے کپور

بھارتی چینل یو ٹی وی کے چیف سدھارتھ رائے کپور نے اپنی بیوی ودیا بالن کو سمندر کنارے بھارتی 30 کروڑ روپے مالیت کا گھر تحفے میں دیا۔

٭ سلمان خان

سلمان خان کو اپنی دونوں بہنوں سے بہت محبت ہے۔ انہوں نے اپنی بہن الویرا کو 75 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا ایک اپارٹمنٹ جبکہ دوسری بہن ارپیتا کو ساڑھے تین کروڑ بھارتی روپے مالیت کی رولز رائس فینٹم گفٹ کی۔

٭ کرن جوہر

کرن جوہر نے اپنے ایک آئٹم سانگ میں مفت کام کرنے پر قطرینہ کیف کو بھارتی ڈھائی کروڑ روپے کی ایک برانڈ نیو فراری تحفے میں دی۔

٭ آدتیا چوپڑا

شادی سے قبل ہی رانی مکھرجی اور آدتیا چوپڑا کے رومان کی خبریں گردش میں تھیں۔ لیکن جب 2012 میں آدتیا نے رانی کو سوا کروڑ بھارتی روپے مالیت کی آؤڈی اے 8 ڈبلیو 12 کار گفٹ کی تو تمام شکوک یقین میں بدل گئے۔

٭ عامر خان

مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان نے اپنی شریک حیات کرن راؤ کو 75 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا بیورلی ہلز مینشن نظر کیا۔