بولی وڈ میگا اسٹارز کی انوکھی عادتیں اور دلچسپ حقائق

شائع 06 جولائ 2017 10:38am

salman

انسان کے اندر کئی ایسی انوکھی عادات ہوتی ہیں جو اپنے آپ میں ایک انوکھا پن رکھتی ہیں اسی طرح بولی وڈ کے میگا اسٹارز بھی چند ایسی انوکھی عادات رکھتے ہیں جن کو جان کر یقینا آپ لطف اندوز ہونگے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ ان اداکاروں میں کون سی ایسی عادات ہیں جو انوکھا پن رکھتی ہیں۔

سلمان خان

File Photo File Photo

٭سلمان خان کو بچپن ہی سے صابن جمع کرنے کا شوق ہے ان کے پاس صابنوں کی ایک یونیک کلیلشن موجود ہے۔

٭سلمان خان نے آج تک سلور اسکرین پر کسی اداکارہ کو بوسہ نہیں دیا۔

شاہ رخ خان

srk

٭بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کھانا کھاتے وقت تصویر لینا بالکل پسند نہیں۔

٭شاہ رخ خان کو سرن نیم 'خان' ہونے کی وجہ سے دو مرتبہ ایئر پورٹ پر سخت تلاشی کا سامنا کرنا پڑا۔

٭شاہ رخ خان دہلی میں اپنے ماں باپ کی قبر پر سال میں 4 سے 5 بار جاتے ہیں۔

عامر خان

amir-khan

٭ایک مرتبہ ایک لڑکی نے عامر خان مسترد کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا۔

٭عامر خان سال میں صرف ایک مووی کرتے ہیں۔

رنبیر کپور

ranbir2

رنبیر کپور ابھی بھی ہر ہفتے اپنی والدہ سے 1500 روپے جیب خرچی لیتے ہیں۔*

رنبیر کپور نے گٹار بجانا فلم 'روک اسٹار' سے سیکھا۔*

ہریتک روشن

hritik5

٭ہریتک روشن نے پرسنل کیمرے کے بغیر کبھی بھی سفر نہیں کیا وہ تصویریں جمع کرنے کے شوقین ہیں اور ان کے پاس کئی نایاب تصاویر کا ذخیرہ ہے۔

٭ہریتک روشن کے سیدھے ہاتھ میں دو انگوٹھے ہیں۔

دھرمیندرا

فائل فوٹو فائل فوٹو

٭دھرمیندرا نے فلم 'شعلے' کی شوٹنگ کے دوران لائٹ بوائز کو رشوت دی تاکہ وہ غلطی کریں اور انہیں ہیما مالنی کے ساتھ رومانٹک سین کرنے کا موقع بار بار مل سکے۔

٭دھرمیندرا نے ہیما مالنی سے شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کیا، اسلام قبول کرنے کی وجہ ان کو اپنی پہلی بیوی پرکاش کور کی جانب سے طلاق نہ ملنا تھی۔

امیتابھ بچن

amitabh-bachan

٭امیتابھ بچن شروع سے وقت کے بہت پابند ہیں وہ اکثر شوٹ کے لئے گیٹ کیپر اور واچ مین سے پہلے ہی اسٹوڈیو فلمستان پہنچ جایا کرتے تھے۔

سنیل دت

sunil

٭سنیل دت جب ریڈیو سیلون میں کام کرتے تھے تو اس وقت نرگس کے بہت بڑے مداح تھے ایک بار انہیں نرگس کا انٹرویو کرنے کا موقع ملا لیکن وہ اتنا زیادہ گھبراہٹ کا شکار ہوگئے کہ انٹرویو کو مؤخر کرنا پڑگیا۔ تاہم بعد میں 'مدر انڈیا' کی شوٹنگ کے دوران ایسا بالکل نہیں ہوا اور دونوں کو فلم کے درمیان ایک دوسرے محبت ہوئی اور پھر شادی کرلی۔

ایشوریا رائے

فائل فوٹو فائل فوٹو

٭ایشوریا رائے کو گھر میں سب گُلو کہہ کر بلاتے ہیں۔

٭ایشوریا نے سب سے پہلے ایک پینسل کے اشتہار میں کام کیا۔

سشمیتا سین

sushmita-sen

٭سشمیتا سین نے گھریلو جانور کے طور پر ایک پائیتھون کو رکھا ہوا ہے انہیں سانپوں سے بہت لگاؤ ہے۔

          پریانکا چوپڑا

priyanka

پریانکا چوپڑا جب چھوٹی تھیں تو ان کا رنگ صاف کرنے کے لئے انہیں ایک بوسٹن اسکول میں ڈالا گیا۔

ریکھا

فائل فوٹو فائل فوٹو

جب ریکھا کہیں عوام کے درمیان جاتی ہیں تو قرمزی یا چاکلیٹی رنگ کی ہی لپسٹک لگاتی ہیں۔

مینا کماری

meena

مینا کماری کے سیدھے ہاتھ میں 6 انگلیاں ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنایا جاتا تھا کہ فلم کے کسی بھی سین میں کہیں بھی یہ سیدھے ہاتھ کی انگلیاں نظر نہ آئیں۔

واحدہ رحمان

wahida

واحدہ رحمان نے امیتابھ بچن کی محبوبہ اور ماں دونوں کا کردار نبھایا ہے۔فلم 'عدالت' میں واحدہ نے بگ بی کی محبوبہ جبکہ 'تریشول' میں ماں کا کردار ادا کیا ہے۔