اسپائیڈر مین سیریز کا سیکوئل اسپائیڈر مین ہوم کمنگ آج پیش کردیا گیا

شائع 08 جولائ 2017 05:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسپائیڈر مین سیریز کے شائقین کیلئے فلم کا سیکوئل اسپائیڈر مین ہوم کمنگ آج مداحوں کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

امریکی سینما گھروں میں آج ہالی ووڈ سپرہٹ سیریزاسپائیڈر مین ایک بار پھر راج کرنے کو تیار ہے۔فلم کا سیکوئل اسپائیڈر مین ہوم کمنگ آج سینما گھروں کی زینت بن گیا ہے۔

فلم کی کہانی غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک لڑکے کی زندگی پرمبنی ہے۔جس میں وہ مکڑی کی طرح جال بُن کربلندوبالا عمارتوں پرچڑھ جاتا ہے اوردشمنوں کامقابلہ کرتا ہے۔

فلم میں ٹام ہالینڈ اسپائیڈر مین کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم مبصرین ریلیز کے پہلے روز ہی دس کروڑ ڈالر بٹورنے کیلئے پرامید ہیں۔