کپل شرما کو اسپتال میں داخل کیوں کرادیا گیا؟

شائع 08 جولائ 2017 05:46pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارت کے صفِ اول کے کامیڈین اور اداکار کپل شرما آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپل شرمااپنی  صحت پر مصروف شیڈول کے سبب دیہان نہیں دے پارہے ہیں  اور حال ہی میں کامیڈین اپنے شو کی ایک قسط کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور امتیاز علی کو اپنی فلم جب ہیری میٹ سیجل کے پرومو کیلئے ایک قسط شوٹ کروانی تھی لیکن آخری وقتوں میں شوٹ منسوخ ہوگئی۔ کپل کی طبعیت ناساز ہوگئی اور انہیں قریبی اسپتال میں لے جایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کِکو شردھا کا کہنا تھا کہ جس وقت شاہ رخ خان سیٹ پر آئے کپل چیک اپ کیلئے جاچکے تھے۔ وہ بے آرامی محسوس کر رہے تھے اور ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ کپل ابھی بھی اسپتا ل میں ہیں اور ان کے گھر والے ان کے ساتھ ہیں۔ اب ہماری ریگولر شوٹنگ 11 اور 13 جولائی کو ہے لیکن مجھے یہ نہیں پتہ کہ شو میں کونسے فلم اسٹار آئیں گے۔

پہلے بھی کپل کو لو شوگر اور بلڈ پریشر کی شکایت ہوئی ہےجس کے بعدانہیں کچھ عرصے کیلئے اسپتال میں رکھا گیا تھا۔

بشکریہ زی نیوز