پاکستان کے نامور ریڈیو،ٹی وی اور فلم اداکار محمود علی کو بچھڑے 9 برس ہوگئے
پاکستان کے نامور ریڈیو،ٹی وی اور فلم اداکار محمود علی کو دنیا سے رخصت ہوئے نو برس بیت گئے ڈرامہ سیریل خدا کی بستی اور تعلیم بالغان میں انکی اداکاری آج بھی لوگوں کو محظوظ کرتی ہے۔
انیس سو اٹھائیس میں حیدرآباد میں پیدا ہونے والے محمود علی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز انیس سو پینتالیس میں آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔
آزادی کے بعد ہجرت کرکے کراچی آنے کے بعد پچاس سال سے زائد عرصے تک پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں اپنی خدمات انجام دیں۔
پی ٹی وی کا انیس سو چھیاسٹھ کے ڈرامہ تعلیم بالغان اور انیس سو چوہتر کے ڈرامہ خدا کی بستی محمود علی کے مشہور ڈراموں میں شامل ہیں۔
انہوں نے پچیس سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔محمود علی کو انیس سو پچیاسی میں پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔محمود علی گیارہ جولائی دوہزار آٹھ میں دل کے دورے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔