کپل شرما شو میں سنیل گروور کی واپسی متوقع

شائع 11 جولائ 2017 06:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

گزشتہ دنوں ایسا سمجھا جا رہا تھا کہ کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان بالکل بھی بات چیت نہیں ہے۔

آسٹریلیا ٹور سے واپسی پر ہوائی جہاز تنازعے کے بعد سے ان کی دوستی میں دراڑ دیکھا گیا تھا۔

لیکن حال ہی میں ہونےو الے ایک فیس بک لائیو سیشن میں کپل شرمانے بتایا کہ وہ سنیل سے ملے ہیں۔ ان  کا کہنا تھا کہ وہ(سنیل)ہمارا دوست ہے، وہ جب شو میں واپس آنا چاہے آسکتا ہے۔ دیکھتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ  یہ ڈاکٹر مشہور گلاٹی کی جلد واپسی کا ایک اشارہ ہو۔

بشکریہ زی نیوز