کرینہ کپورکا سوتیلی بیٹی پر بھرپور اعتماد

شائع 16 جولائ 2017 06:09pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ پُر اعتماد ہیں کہ سارہ،سیف علی خان کی بیٹی، کا بولی وڈ کیریئر کا آغاز متاثر کن ہوگا۔

سارہ، ابھیشک کپور کی فلم کیدرناتھ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی صلاحیتوں پر یقین ہے۔ وہ اپنی خوبصورتی اور صلاحیت سے انڈسٹری کو ہلانے جارہی ہے۔

سارہ کے مقابل اداکار سُشانت سنگھ راجپوت ہیں۔

بشکریہ زی نیوز