دنیا کا طویل ترین معلق پل

شائع 02 اگست 2017 04:00pm

bridgeimage

سوئٹزرلینڈ کے شہر زرمات کے نزدیک ایک دریا پر پیدل دنیا کا طویل ترین معلق پل چلنے والوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس پل کی لمبائی ایک ہزار چھ سو چالیس فٹ ہے اور زمین سے پچیاسی میٹر بلند ہے۔

زرمات کے محکمۂ سیاحت کے مطابق یہ دنیا کا طویل ترین معلق پل ہے جبکہ آسٹریا میں  چار سو پانچ میٹر طویل اور  ایک سو دس میٹر بلند میٹر موجود ہے۔

اس پل کو چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے پہلے پل کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے۔

اس پل کو سہارا دینے کے لیے آٹھ ٹن وزنی لوہے کی تاریں استعمال کی گئی ہیں جبکہ اس میں نصب کردہ نظام کی وجہ سے یہ جھولے گا نہیں۔

secondlatest

thirdlatest

Courtesy: BBC Urdu