فریال مخدوم کس کے بچے کی ماں بننے والی ہیں؟

شائع 29 اگست 2017 05:25am

faryal

برطانیہ کے پاکستانی نژاد عالمی چیمپیئن باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم نے حیران کن اعلان کردیا انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اعلان کیا کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

تاہم جیسے ہی انہوں نے یہ اعلان کیا یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تہلکہ مچ گیا کچھ یوزرز کی جانب سے ان کے اس ٹوئیٹ پر انتہائی بیہودہ اور واحیات قسم کے کمنٹس جبکہ کچھ کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات آنے شروع ہوگئے۔

گذشتہ دنوں عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان ٹوئیٹر پر محاذ آرائی شروع ہوئی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی کی راہیں اختیار کرلیں۔ حالانکہ فریال نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا لیکن عامر خان نے ان کی اس بات کو جھٹلا کر طلاق کی خبر کو سچ قرار دیا۔

یاد رہے اس سابقہ جوڑے کے درمیان گذشتہ برس سے ہی تنازعات جاری تھے جس کی وجہ فریال کی اپنے ساس سسر سے نہ بننا تھی۔