کیا آپ جانتے ہیں شرٹ پر جیب ہمیشہ الٹے ہاتھ پر ہی کیوں ہوتی ہے؟

شائع 30 اگست 2017 08:41am

shirt

انسان سب سے زیادہ خود کو شرٹ میں ہی پرسکون محسوس کرتا ہے اس لباس نے انسان کی زندگی میں خاصی اہمیت اختیار کرلی ہے کیونکہ کوئی بھی موقع ہو شرٹ کو اپنا لباس بنانا مناسب ہی لگتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو شرٹ سے متعلق وہ بات بتانے جارہے ہیں جس کے بارے میں شاید آپ نے پہلے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔

آپ شرٹ تو پہنتے ہی ہونگے اور یہ بات بھی نوٹ کی ہوگی کہ اس پر جو جیب نصب ہوتی ہے وہ ہمیشہ الٹے ہاتھ پر ہی ہوتی ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہے اس کی کوئی وجہ بھی تو ہوگی؟

card]

جی ہاں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس دنیا میں کثیر تعدار ایسی ہے جو سیدھے ہاتھ یعنی (رائٹ ہینڈ) ہے اور اگر جیب میں سے کوئی چیز نکالنی پڑے تو سیدھے ہاتھ کا ہی استعمال کرتی ہے۔ لیکن اگر اسی جیب کو سیدھے ہاتھ پر نصب کردیا جائے تو چیز کو جیب سے نکالنے میں دقت پیش آسکتی ہے۔ اسی وجہ سے جیب کو ہمیشہ الٹے ہاتھ پر ہی نصب کیا جاتا ہے۔

لیکن اکثر شرٹس پر دو جیبیں بھی ہوتی ہیں ان کا کیا ہے؟

dd

ان کا جواب یہ ہے کہ جو لوگ سیدھے ہاتھ یعنی (رائٹ ہینڈ) ہوں وہ الٹی جانب والی جیب استعمال کرلیں اور جو الٹے ہاتھ (لیفٹ ہینڈ) ہوں وہ سیدھے ہاتھ والی جیب استعمال کرلیں۔ اس کے علاوہ آپ ان دو میں سے کسی ایک جیب میں پھول یا رومال وغیرہ کو فیشن کے طور پر بھی سجاسکتے ہیں۔