فلم لگان کے اداکار 15 سال بعد کیسے نظر آتے ہیں؟
بولی وڈ کی کامیاب فلموں کا ذکر کیا جائے اور فلم لگان کا نام نہ لیا جائے تو یہ ناانصافی ہوگی۔ 15 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ہم جب اس فلم کو دیکھتے ہیں تو دلچسپی پیدا ہو ہی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو لگان مووی میں کام کرنے والے کرداروں کی موجودہ حالت دکھانے جارہے ہیں امید ہے آپ کو پسند آئیں گی۔
عامر خان
مسٹر پرفیکشنسٹ نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار کا نام بھوون تھا جو ایک دیہاتی تھا۔ ان میں بھی ان 15 سال میں خاصی تبدیلی آگئی ہے۔
گریسی سنگھ
عامر خان کے ساتھ فلم میں مرکزی ہیروئن کا کردار نبھانے والی گریسی سنگھ میں بھی 15 سال میں خاصی تبدیلی آگئی ہے وہ اب ایسی دکھائی دیتی ہیں۔انہوں نے فلم میں گوری کا کردار نبھایا تھا۔
ریچل شیلے
اس خوبصورت اداکارہ میں 15 سال بعد بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے وہ اب بھی پہلے کی طرح کافی گلیمرس دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے فلم میں ایک گوری میم ایلیزبتھ رسل کا کردار نبھایا تھا۔
پاؤل بلیک تھرون
پاؤل نے اس مووی میں کیپٹن رسل کا کردار نبھایا تھا لوگوں کے دلوں میں ان کے کردار کو لے کر سخت نفرت پائی گئی جو ان کی جاندار اداکاری کی نوید سناتی ہے۔ تاہم وہ اب بھارت سے باہر مختلف ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔
پردیپ راوت
پردیپ نے اس فلم میں ایک پنجابی سکھ کا کردار ادا کیا تھا جس کی یہ خواہش تھی کہ ان انگریزوں کو کسی بھی طرح بھارت سے باہر نکال دیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے کئی ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کیا اور فلم گھجنی میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ وہ اب ایسے دکھائی دیتے ہیں۔
رگھوبیر یادو
رگھوبیر یادو کو ان کے کردار کی وجہ سے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں انہیں آکری بار فلم پیکو میں امیتابھ بچن کے ڈاکٹر کا کردار نبھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
یشپال شرما
یشپال نے فلم لگان میں لاکھا کا کردار ادا کیا تھا جو گوری سے پیار کرتا تھا لیکن گوری بھوون سے پیار کرتی تھی جس کی وجہ سے لو ٹرائی اینگل بنا۔ یشپال لگان کے بعد بھی کئی فلموں میں جلوہ افروز ہو چکے ہیں۔
راجیش وویک
راجیش نے اس فلم میں دماغی طور پر تھوڑے کمزور بابا کا کردار ادا کیا۔ ان کے اس کردار نے لوگوں کو بے حد ہنسایا تاہم وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں ایک دل کے دورے کے باعث وہ اپنے مداحوں کو تنہا چھوڑ گئے۔
اخیلیندرا مشرا
اخیلیندرا نے لگان میں ایک غصے سے بھر پور نوجوان کا کردار نبھایا جو اکثر اپنے جذباتی رویے کے باعث مشکلات میں پھنس جاتا تھا۔وہ اب ایسے نظر آتے ہیں۔
Thanks to wittyfeed

























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔