سنگھم 3: اجے دیو گن آؤٹ، سنی دیول اِن

شائع 30 اگست 2017 03:58pm
File Photo File Photo

فلم' سنگھم' 1 اور 2  کے ہیرو آجے دیوگن کے انکار کے بعدسینئر اداکار   سنی دیول   اس فرنچائز کی تیسری  فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

زی نیوز  کے مطابق،   اس مرتبہ  روہیت شھٹی کے بجائے کے۔ راوی چندرن   پہلی مرتبہ ہدایت کاری کی جوہر دکھائیں گے۔

خیال رہے کہ سنگھم 1 اسی نام سے مشہور ہونے والی تامل فلم  کا ری میک تھی۔ اس مرتبہ بھی پروڈیوسرز نے تامل فرنچائز کے تیسرے ورژن  کا ری میک بنانے کا سوچا ہے۔

فلم سائن کرنے سے پہلے سنی دیول نے اجے کو ٹیلی فون کیا اور فلم پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے  ان کی رضا مندی حاصل کی۔

اس موقع پر سنی دیول نے اجے دیوگن سے  وعدہ کیا کہ  نئی فلم  کیلئے  سنگھم  نام استعمال نہیں کیا جائے گا اور اسے ' ایس آئی 3' کا نام دیا جائے  گا۔

یاد رہے کہ سنگھم 1 اور 2 میں   کرینہ کپور خان نے  آجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن نئی فلم کیلئے اب تک کسی اداکارہ کے نام پر غور نہیں کیا گیا۔