برلن فیشن ویک کی رنگینیاں جاری

شائع 24 جنوری 2016 02:24pm

berline_image

برلن :جرمنی کے دارلحکومت برلن میں فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں۔ تائیوان کے طلبہ نے بھی اپنے منفرد انداز کے کلیشن نمائش کیلئے پیش کئے۔

برلن فیشن ویک پورے آب و تاب کے ساتھ نت نئے کلیکشن پیش کررہاہے،جو فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ایونٹ میں میں موسم سرما اور موسم خزاں کے ملبوسات کو خصوصی طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ جنہیں پہنے ریمپ پر ماڈلز کے جلوے حاضرین کے دل موہ رہے ہیں۔شو میں منفرد ہیئر اسٹائل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ جبکہ تائیوان کے طلبہ نے بھی اپنا کلیکشن پیش کیا۔