دس مشہور سلیبریٹیز کی انتہائی انوکھی اور عجیب و غریب عادات

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2017 10:13am

mix2

ہر انسان دوسرے انسان سے کچھ نہ کچھ مختلف ہوتا ہے اور ہر کسی کی کوئی نہ کوئی انوکھی اور عجیب عادت ہوتی ہے لیکن کیا مشہور سلیبریٹیز بھی کسی انوکھی اور عجیب عادت کا شکار ہوتے ہیں؟ جی ہاں! جس طرح عام انسانوں میں عجیب عادتیں پائی جاتی ہیں اسی طرح ان سلیبریٹیز میں بھی مختلف عجیب عادتیں پائی جاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان سلیبریٹیز کی انہی انوکھی اور عجیب عادتوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

ودیا بالن

vidya

کیا آپ اس بات کا تصور بھی کرسکتے ہیں کہ آپ صبح اٹھیں اور اپنا موبائل فون چیک نہ کریں؟ اگر آپ کسی پیشے سے منسلک انسان ہیں تو آپ لازمی اپنا موبائل فون چیک کریں گے لیکن ودیا بالن وہ اداکارہ ہیں جو کئی کئی روز تک اپنا موبائل فون اٹھا کر تک نہیں دیکھتیں جس کی وہ سے کئی اہم ملاقاتوں اور ایونٹس میں شرکت سے محروم رہ جاتی ہیں۔

شاہد کپور

shahid2

بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کو کافی بہت ہی زیادہ پسند ہے۔ وہ ہر روز آرام سے 10 کپ کافی پی جاتے ہیں۔

جان ابراہم

john

بولی وڈ کے مسٹر ہینڈسم کی ایک عجیب عادت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی ٹانگیں ہلاتے رہتے ہیں چاہے کسی کو برا لگے یا اچھا۔

اینجلینا جولی

File Photo File Photo

ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اینجلینا جولی کو کون نہیں جانتا وہ اپنی ڈائٹ اور فٹنس کے حوالے سے بے حد سنجیدہ رہتی ہیں۔ تاہم ان کی ایک عادت کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے وہ یہ ہے کہ اینجلینا کو لال بیگ کھانا بہت پسند ہے ان کا ماننا ہے کہ لال بیگ میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ان کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہے۔

رانی مکھرجی

فائل فوٹو فائل فوٹو

آپ یقین نہیں کریں گے کہ بنگالی خوبرو اداکارہ اداکارہ رانی مکھرجی ایک چین اسموکر (یعنی ایک کے بعد ایک سگریٹ پینے والی) ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب میری شادی نہیں ہوئی تھی تو میں واش روم میں بیٹھ کر سگریٹ پیا کرتی تھی کیونکہ میری والدہ مجھے ڈانٹتی تھیں۔

امیتابھ بچن

amitabh

جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں امیتابھ بچن اپنی فیملی سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ ان کی اپنی فیملی سے محبت کا عالم یہ ہے کہ جب کہیں ان کے گھر والے کسی دوسرے ملک جاتے ہیں تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں میں گھڑیاں پہن لیتے ہیں ایک میں بھارت کا وقت چل رہا ہوتا ہے جبکہ دوسری میں اس ملک کا جہاں ان کے گھر والے موجود ہوں۔

جسٹن بیئبر

فائل فوٹو فائل فوٹو

پیسا کیسے خرچ کیا جاتا ہے یہ تو کوئی جسٹن بیئبر سے پوچھے جب سلینا گومز اور وہ ایک ساتھ تھے تب انہوں نے ایک مرتبہ ٹائٹینک مووی دیکھنے کے لئے پورا اسٹیپل سینٹر بُک کرلیا تھا۔ انہوں نے اپنے پیار کی خاطر پانچ لاکھ ڈالرز یونہی خرچ کر دیئے تھے۔

ری حانہ

rihanna

پاپ گلوکار ری حانہ تمباکو نوشی کی عادی ہیں ساتھ ہی وہ ٹوئیٹر پر بہت زیادہ متنازعہ ٹوئیٹس کرتی رہتی ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرنے میں بالکل بھی نہیں گھبراتیں۔

کیمرون ڈیاز

diaz

یہ خوبصورت اداکارہ دکھنے میں جتنی معصوم لگ رہی ہیں دراصل اتنی یہ ہیں نہیں کیونکہ انہیں بہت زیادہ گالیاں دینے کی عادت ہے یہاں تک کے انہوں نے اپنی 13 سالہ ساتھی اداکارہ ابیگلی بریسلن کو بھی گالیاں دینا سکھا دی ہیں۔

سلمان خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ سلمان خان کو صابن جمع کرنے کا شوق ہے؟ نہیں نا!! لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان کے پاس صابنوں کی مختلف اقسام کی ایک بہت بڑی کلیکشن موجود ہے۔

Thanks to filmymantra