رنویر سنگھ بنیں گے کپل دیو

شائع 26 ستمبر 2017 03:19pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

فلم'بینڈ باجا بارات' سے کیریئر  بنانے والے بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ  نے  جلد ہی کبیر خان کی نئی فلم میں لیجنڈ کرکٹر کپل دیو بننے جا رہے ہیں۔

میڈیا تنقید نگاراورتجزیہ کارترن ادرش نے بھی ٹوئٹر پر اس  بات کی خبر دی۔

یاد رہے کہ کپل دیو نے پہلی بار انڈیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لندن میں ہونے والا1983 کا ورلڈ کپ فائنل جتوایا تھا۔

یقیناً یہ فلم دیکھ کر ناظرین ضرور خوش ہوگے کیونکہ فلم میں انڈین  آل راؤنڈر  کرکٹر کپل دیو کی زندگی بتائی جائے گی جس کا کردار رنویر سنگھ نبھائیں گے۔

بشکریہ: زی نیوز