سوناکشی سنہا 'ہیپی بھاگ جائےگی'کے سیکوئل کا حصہ بن گئیں

شائع 02 اکتوبر 2017 06:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ اداکارہ ڈیانا پنٹی جلد ہی سِلور اسکرین پر اپنی فلم'ہیپی بھاگ جائے گی' کے سیکوئل میں واپس دِکھیں گی۔

فرینچائز کے دوسرے حصے میں ان کے ساتھ سوناکشی سنہا بھی نظر آئیں گی۔

فلم دبنگ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہااپنی خوشی کا اظہار کرنے کیلئے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

سال 2016میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہیپی بھاگ جائے گی'کے ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیئے تھے۔

فلم میں ابھے دیول، جمی شیرگِل،علی افضل اور مومل شیخ نمایاں کردار میں نظر آئی تھیں۔

بشکریہ زی نیوز