خوش ہوں کہ 'ایس آر کے' کے ساتھ شادی ہوئی ہے: ودیا بالن

شائع 03 اکتوبر 2017 05:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ودیا بالن کہتی ہیں کہ ان کے شوہر اور فلم پروڈیوسر سِدھارت رائے کپور سب سے زیادہ خوش شکل شخص ہیں اور وہ خوش ہیں کہ اُن کی شادی سِدھارت سے ہوئی ہے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو میرے متعلق تنازعہ کابے صبری سے انتظار کر رہے ہیں یہ بات ان کیلئے ہے کہ  میں جب بھی صبح اٹھتی ہوں تو ایک بہتر 'ایس آر کے'کو دیکھتی ہوں۔ وہ دنیاکا سب سے خوش شکل آدمی ہے۔میں خوش ہوں کہ اس کے ساتھ ہوں۔

'ایس آر کے' در اصل بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے نام کا مخفف ہےجو انڈسٹری میں معروف ہے۔

دی ڈرٹی پکچر کی اسٹار نے یہ بھی کہا کہ فلم کے سیٹ پر انہیں پینٹ اور تارپِن سونگھنا پسند تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مجھے پینٹ یا تارپِن کی خوشبو آتی،میں ان لوگوں سے کہتی کہ مجھے تھوڑا سا دے دو اور میں اُسے سونگھتی رہتی۔ وہ لوگ مجھے کہتے کہ یہ نشہ ہے اور میں کہتی نہیں یہ نشہ نہیں ہے۔

ودیا بالن آئندہ تمہاری سُولومیں اداکاری کرتی دِکھائی دیں گی۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز