ودیا کا شا دی کے بارے میں حیران کن انکشاف۔۔

شائع 26 جنوری 2016 05:54am

v60000000000000

ممبئی:بولی وڈ میں اپنی شاندار اداکاری کے حوالے سے مشہور ودیا بالن نے شادی کے بارے میں کہا ہے کہ شادی کے بعد اداکاروں کا کیرئیر ختم نہیں ہوتا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اڑتیس سالہ اداکارہ کا شادی اور عمر کے بارے میں کہنا ہے کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ عمر کی زیادتی اور شادی اداکاروں کی زندگی پر اثر انداز ہوتی تھی اور ان کا کیر ئیر ختم ہوجاتا تھا۔

بولی وڈ میں ایسی اداکارائیں موجود ہیں جن کی عمر تیس سال سے زیادہ ہے لیکن وہ اب بھی بہترین کام کر رہی ہیں ،اسی طرح شادی شدہ زندگی کا ہمارے کام پر کوئی اثر نہیں ہوتا انہوں نے انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں لیکن لوگ انہیں اب بھی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ودیا کی شادی بولی وڈ کے مشہور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور سے ہوئی ہے اور وہ ایک کامیاب زندگی گزار رہی ہیں ۔