کترینہ ابھی بھی رنبیرکی آس میں۔۔
ممبئی:بولی وڈ میں ان دنوں رنبیر اور کترینہ کے الگ ہونے کی خبریں میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ،دونوں کے درمیان فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اب وہ ایک دوسرے کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رنبیر اپنے نئے گھر میں منتقل ہو چکے ہیں اور اسی خوشی میں انہوں نے ایک پارٹی کا انعقاد کیا جس میں ان کے دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
لیکن اس پارٹی میں رنبیر کی سب سے قریبی دوست کترینہ نے شرکت نہیں کی،ذرائع کے مطابق رنبیر نے کترینہ کو پارٹی میں مدعو ہی نہیں کیا تھا ۔
واضح رہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ دیپیکا اور رنبیر کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کو بتایا جا رہا ہے،دونوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم تماشہ کے موقع پر قریب آئے، یہ بات کترینہ کو بہت ناگوار گزری۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کترینہ ابھی بھی رنبیر کے ساتھ اپنے رشتے کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،لیکن رنبیر شائد اب ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔