ماضی کے مشہور ریسلر کرٹ اینگل کس حال میں ہیں؟
اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق کرٹ اینگل نے ریسلنگ کی دنیامیں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں ہونے والے ٹی ایل سی میچ میں انہوں نے ثابت کردیا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے اور وہ اب بھی جوان ہیں۔
ماضی کے مشہور ریسلر کرٹ اینگل نامور ٹیم شیلڈ کے ساتھ میدان میں اترے۔

کرٹ کے پاس مقابلے میں شرکت کیلئے صرف دو دن کا وقت تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے خود سے آدھی عمر کے نوجوان ریسلرز کی اچھی خاصی دھلائی کی۔
لوگوں کا کہنا ہے ان کے سپلیکس رومن رینز کے سپر مین پنچ سے زیادہ اچھے تھے۔
.@mikethemiz: YOU get a #GermanSuplex!@WWESheamus: YOU get a #GermanSuplex!@WWECesaro: YOU get a #GermanSuplex!@RealKurtAngle #WWETLC pic.twitter.com/eQ4aOH8hov
— WWE (@WWE) October 23, 2017
اولمپک شیلڈ مقابلے میں 48 سالہ کرٹ اینگل نے جس طرح اپنی ٹیم کو جس طرح فتح دلوائی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بھی کرٹ اینجل کے پرستاروں نے انہیں دل کھول کر خراج تحسین پیش کیا۔
اکثر کا کہنا تھا کہ انہوں نے WWEکی تاریخ میں ایسی شاندار پرفارمنس کم ہی دیکھی ہے۔
🏅🏅🏅🏅@RealKurtAngle is BACK! #WWETLC pic.twitter.com/fxMXkVn63k
— WWE (@WWE) October 23, 2017


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔