ان 10 بولی وڈ اداکاروں کو اب تو شادی کر ہی لینی چاہیئے

شائع 06 نومبر 2017 07:35am

main1

شادی زندگی کا ایک انتہائی خوبصورت لمحہ اور احساس ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اس حسین لمحے کو حاصل کرنے میں یا تو کافی دیر کردیتے ہیں یا تو پھر حاصل کر ہی نہیں پاتے۔ کچھ کی تو مجبوری ہوتی ہے جبکہ کچھ لوگ بلاوجہ ہی دیر کررہے ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کی شادی کا عوام کو بے صبری سے انتظار ہے اور لوگ اب واقعی ان کو شادی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انوشکا شرما

anushka10000

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے معاشقے کے چرچے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ مشہور جوڑا اکثر ہی ہیڈلائنز کی زینت بنا رہتا ہے۔ تاہم اب عوام کی خواہش ہے کہ دونوں کو ایک ہوجانا چاہیئے۔

کترینہ کیف

kat2

کترینہ بولی وڈ کی انتہائی خوبرو اداکارہ ہیں۔ کئی کامیاب فلمیں انجام دینے کے بعد عوام ان کے بھی ہاتھ پیلے دیکھنا چاہتی ہے اور اس کا بے صبرے سے انتظار کررہی ہے۔

سُشانت سنگھ راجپوت

Image result for sushant singh rajput

سُشانت سنگھ راجپوت عوام میں بے حد مقبول ہیں اور ابھی تک ایک کنواری لائف کو انجوائے کررہے ہیں تاہم اب عوام کا رجحان ان کی شادی کی جانب بھی گامزن ہورہا ہے اور لوگ ان کی بھی شادی دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

سلمان خان

فائل فوٹو فائل فوٹو

بولی وڈ کے بھائی جان کے تو کیا ہی کہنے۔۔ ان کی شادی کا انتظار تو کافی طویل عرصے سے ہو ہی رہا ہے۔ ان کے کئی ایک افیئرز کے چرچے سننے کو ملے تاہم ابھی تک وہ شادی کا لڈو نہیں کھا سکے۔ اب تو عوام بھی ان کی شادی کا انتظار انتہائی شدت سے کررہی ہے۔

رنبیر کپور

فائل فوٹو فائل فوٹو

فلم 'ساوریا' سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے رشی کپور کے بیٹے رنبیر بھی بولی وڈ میں اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاہم اب ان کی عمر بھی بڑھتی جارہی ہے اور عوام ان کو گھوڑی چڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

رنویر سنگھ

ranveer000000

کپڑوں کی طرح اپنے روپ بدلنے والے رنویر سنگھ بھی بولی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے رنویر کو بھی اب شادی کرلینی چاہیئے کیونکہ گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آتا۔

پریانکا چوپڑا

priyanka

بولی وڈ کے ساتھ بالی وڈ میں بھی شاندار انٹری دینے والی سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا بھی اپنے کیریئر کو چار چاند لگا چکی ہیں۔ ان کی بھی عمر اب بڑھتی جارہی ہے اور مداح انہیں بھی شادی کی ڈولی میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

دپیکا پاڈوکون

File Photo File Photo

بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم 'اوم شانتی اوم' سے اپنے کیریئر کی ابتداء کرنے والی دپیکا ہالی وڈ میں بھی ایک مقام حاصل کرچکی ہیں۔ ان کی شادی بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بننا شروع ہوگئی ہے۔

ادیتیا روئے کپور

Image result for aditya roy kapoor

ادیتیا کا شمار بولی وڈ کے خوبصورت اداکاروں میں کیا جاتا ہے تاہم مداح اب دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کون خوش قسمت لڑکی ہوگی جو ان کی لائف پارٹنر بنے گی۔

ریچا چڈا

Image result for richa chadda

حال ہی میں ریچا چڈا نے اپنے بوائے فرینڈ علی فضل کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس سے ان کے معاشقے کے چرچے عوام میں بھی مقبول ہوگئے۔ ہم باقیوں کا تو کچھ کہہ نہیں سکتے لیکن ممکن ہے کہ ریچا اور علی فضل اگلے سال یہ بڑا اعلان کردیں۔

Thanks to wittyfeed