جنسی ہراسگی کے خلاف بولنے والی بولی وڈ اداکارائیں

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2017 09:44am

main1

جنسی طور پر ہراساں کیا جانا ایک بہت بڑی لعنت ہے اور اس لعنت سے ایک عام انسان کے ساتھ مشہور سلیبریٹیز بھی نہیں بچ پاتیں۔ آج کل ہالی وڈ کے مشہور و معروف پروڈیوسر ہاروی وینسٹن کے خلاف اداکاراؤں نے محاذ کھڑا کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ می ٹو کی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ یہاں صرف ہالی وڈ ہی نہیں بلکہ بولی وڈ کی بھی تقریباً اداکاراؤں کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ہراساں کرنے پر دبی نہیں بلکہ اس کا دلیری سے سامنا کرکے معاشرے کی اس گندی لعنت کو ایکسپوز کیا۔

سوارابھاسکر

Image result for swara bhaskar

کئی مرتبہ بولی وڈ سلیبریٹیز نے شوبز کی ڈارک سائیڈ کو ایکسپوز کیا۔ لیکن ان میں ایک قابلِ ذکر اداکارہ سوارا بھاسکر ہیں۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائیریکٹر کی جانب سے ہراساں کرنے پر بڑا قدم اٹھایا۔

رپورٹس کے مطابق فلم 'ویر دی ویڈنگ' کی اداکارہ نے ہراساں کرنے والے ڈائیریکٹر کا گھناؤنا چہرہ ایکسپوز کرتے ہوئے اس وقت کو بیان کیا جب ان کے ساتھ یہ تمام واقعات ہوئے۔

پریانکا چوپڑا

فائل فوٹو فائل فوٹو

پریانکا چوپڑا انٹرنیشنل سپر اسٹار کا درجہ رکھتی ہیں۔ وہ ہمیشہ خواتین کو خود مختار کرنے کے حوالے سے آگے آگے رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان سے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ اگر ہاروی ونسٹن بھارت میں ہوتے تو انہوں نے جواب دیا کہ 'میرا نہیں خیال کہ ہالی وڈ میں صرف ہاروی ہی ایک ایسے شخص ہیں بلکہ اور بھی کئی ایسی کہانیاں ہیں جو ابھی سامنے آنا باقی ہیں اور یہ صرف بھارت یا ہالی وڈ میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ مرد اپنی طاقت سے عورت کی طاقت کو دبانا چاہتا ہے لیکن آپ کو خود پاورفل اور ماچو ہونا پڑتا ہے۔'

ودیا بالن

File Photo File Photo

پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دی ڈرٹی پکچر کی اداکارہ ودیا بالن بھی میدان میں آگئیں۔ حال ہی کے ایک انٹرویو میں جنسی ہراسگی پران کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک حقیقت ہے، اور یہاں تک کہ ٹاپ اداکارائیں بھی اس معاملے پر گفت و شنید کرنے سے گریز کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے تو اسی صورتحال کا سامنا نہیں کیا مگر کئی ایسی اداکارائیں ہیں جو سروائیو کرنے کے لئے کومپرومائیز کرلیتی ہیں۔

کونکنا سین شرما

Image result for konkona sen sharma

کونکنا سین شرما خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ ہی جدوجہد کرتی نظر آئی ہیں۔ اس بات میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ موجودہ جاری تنازعے پر بھی انہوں نے اپنی لب کشائی کی۔ جب ان سے می ٹو تنازعے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا اس تنازعے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ایک گھناؤنی حقیقت عوام کے سامنے آرہی ہے، اس سے متاثر ہو کر باقی لوگ بھی اپنے مسائل اور مشکلات کو دوسروں تک پہنچائیں گے۔ یہ بھی ایک اچھی چیز ہے جو ہم اس تنازعے حاصل کررہے ہیں، اس میں بہادری کا عنصر بھی شامل ہے۔

کنگنا رناؤت

kangna

کنگنا کے کارناموں سے کون واقف نہیں انہوں نے تو بولی وڈ کے بڑے بڑے مگر مچھوں کے رازوں کو بھی فاش کردیا۔ وہ کسی بھی طرح اپنے مؤقف کو پیش کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتیں اور جو بھی کہنا چاہتی ہیں کہہ دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ادیتیا پنچولی اور ہریتک روشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کالکی کوچلن

kalki0000000000

کالکی نے جنسی طور پر ہراساں کئے جانے پر بہادری سے اسٹیپ لیا۔ اداکارہ جنہوں نے بچپن میں اپنے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے منہ کھولا تھا اب انہوں نے ایک جانے مانے پروڈیوسر کے خلاف بولنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ انہوں نے می ٹو کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دلچسپ موضوع ہے اور اس سے ہراساں کئے جانے اور دھمکیاں دیئے جانے کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

Thanks to TOI