ادتیا راو حیدری ساتھی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے میں محتاط
File Photoممبئی : معروف بولی وڈ اداکارہ ادتیا راو حیدری فلم پدماوتی میں بھی کردار اداکررہی ہیں، وہ فلم میں رنویر کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، ادتیا راو نے اب کہا ہے کہ وہ ساکھ کو منفی طور پر متاثر کرنے والے شخص کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔ ادتیا کا کہنا تھا اگرچہ کہ فلم پدماوتی میں ان کا کردار مختصر ہے لیکن یہ متاثر کن ہے۔
پدماوتی میں اپنے کردار سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ جب وہ فلم پر دستخط کررہی تھیں تو انہیں معلوم تھا، یہ کوئی بڑا کردار نہیں ہے، تاہم بھنسالی سر عورت کے کردار کو فلم میں اچھی طرح سے اجاگر کرتے ہیں۔
بات چیت میں انہوں نے فلم رام لیلہ کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس میں ریچا چڈا کا کردار انتہائی مختصرہونے کے باجود متاثرکن تھا، اور جس کسی اداکارہ نے بھی بھنسالی سر کے ساتھ کام کیا ہے ، اس پراجیکٹ سے اسکو ضرور فائدہ پہنچاہے۔ ادتیا نے امید ظاہر کی کہ ان کا فلم پدما وتی میں کردار بھی ضرور کوئی نہ کوئی اثر چھوڑے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے کرداروں کو سرانجام دینے کے دوران خوش رہنا چاہتی ہیں، اور کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتی جس سے ساکھ منفی طور پر متاثر ہے۔
ادتیا راو حیدر کی حال ہی میں سالگرہ بھی گزری ہے، ادتیا کا کہنا ہے کہ ان کی تمام فیملی حیدرآباد میں مقیم ہے اور فلم انڈسٹری میں بھی ان کے کافی دوست نہیں ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سالگرہ فیملی کے ساتھ منانا پسند کرتی ہیں۔
Courtesy: bollywood.com
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔