انڈرورلڈ مافیا کی بدولت فلمیں حاصل کرنیوالی بھارتی اداکارائیں
File Photoبھارت میں فلم نگری عام طور پر اپنی چمک کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے، لیکن تصویر کا دوسرا رخ بھی ہوتا ہے۔ بولی وڈ میں ایسی بہت سی باتیں ہیں جو عام طور پر صیغہ راز میں رکھی جاتی ہیں، چاہے یہ باتیں فلمسازوں سے متعلق ہوں ، اداکار و اداکاراوں سے متعلق ہوں یا پھر وہ بولی وڈ اداکاروں کے انڈرورلڈ مافیا سے تعلقات سے متعلق ہوں۔
اگرچہ کہ بولی وڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جن کے تعلقات انڈرورلڈ سے مبینہ طور پر سامنے آتے رہے ہیں، لیکن اگر اس حوالے سے بی ٹاون کی اداکاراوں کا تذکرہ کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا، کیونکہ انہوں نے انڈرورلڈ کے بادشاہوں کو چت کیا۔ اور اپنے انڈر ورلڈ مافیا میں تعلقات کی سبب کئی پراجیکٹ اور فلمیں بھی حاصل کیں۔
منداکنی اور داود ابراہیم کے درمیان تعلق
منداکنی کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا بھی بھارت کے انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم سے انتہائی گہرا تعلق رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے فلم رام تیری گنگا میلی ہوگئی میں کردار بھی داود ابراہیم کی بدولت ہی ملا تھا۔
File Photoانیتا ایوب اور داود ابراہیم میں رشتہ
انیتا ایوب کا شمار بھی بولی وڈ اداکاراوں میں ہوتا رہا ہے ، اگرچہ کہ وہ بولی وڈ میں نام کمانے میں کافی کامیاب نہیں ہوسکیں لیکن کہا جاتا ہے کہ انہوں نے انڈرورلڈ ڈان داود ابراہیم کا دل ضرور موہ لیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایک فلم کے پروڈیوسر جاوید صدیقی کو بھی اس لئے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا کیونکہ اس نے انیتا ایوب کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
File Photoمونیکا بیدی اور ابوسلیم
مونیکا بیدی کو بولی وڈ میں کون نہیں جانتا۔ مونیکا بیدی اور انڈرورلڈ ڈان ابو سلیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار ہوگئے اور کہا جاتا ہے کہ ابوسلیم کا کہنا تھا کہ وہ اسکا مونیکا سے عشق سچا ہے اور وہ اسکے عشق کے ساتھ ہی ساری زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
File Photoممتا کلکرنی اور وکرم گوسوانی
ممتا کلکرنی کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ ان کے بھی ڈرگ مافیا میں انتہائی مضبوط روابط تھے اور انہوں نے چھوٹا راجن کے ذریعے بولی وڈ فلموں میں کئی کردار حاصل کیے۔ اور یہی نہیں۔ بعدازاں ممتا نے وکرم گوسوانی سے شادی کرلی تھی اور کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں ہیروئن کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔
File Photoسونا اور حاجی مستان
سونا بھی بھارت میں فلموں میں کام کرتی تھیں اور ان کی اداکارہ مدھوبالا سے انتہائی مشابہت تھی۔ حاجی مستان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مدھوبالا کے بہت بڑے فین رہے ہیں اور اسکی وجہ سے انہوں نے اداکارہ سونا سے بھی شادی کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا سونا نے فلم میں کوئی کردار حاجی مستان کی وجہ سے حاصل کیا ہے یا نہیں ، لیکن اس حوالے سے گمان کیا جاسکتا ہے کہ ادھر بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہوگا۔
Courtesy: nyozflix.com


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔