سلمان اورسشمیتا کے درمیان کی انوکھی بات۔۔

شائع 27 جنوری 2016 10:15am

sushsalman00000000000

ممبئی:بولی وڈ کی جانی مانی شخصیت کبیر بیدی اپنی قریبی دوست پروین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کبیر نے اپنی 70 ویں سالگرہ منائی ،سالگرہ کے دن دونوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ان کے اس فیصلے کے بارے میں دوستوں اور رشتے داروں کو کچھ نہیں پتہ تھا۔

شادی میں شرکت کے دوران دونوں نے اپنے قریبی رشتے داروں کو اچانک شادی کا بتا کر حیران کردیا شادی سبر بن ہوٹل میں انجام پائی۔

کبیر کا اپنی شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں اور پروین کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے میں نے جب ان سے شادی کا کہا تو انہوں نے انکار نہیں کیا ،ہم نے اپنی شادی کی خبر کو خفیہ رکھا کیونکہ ہم سب لوگوں کو سرپرائز دینا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی میں بولی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی جن میں بولی وڈ کے دبنگ خان،سشمیتا سین،آشوتوش گواریکر،پریم چوپڑا،عدنان سمیع خان،آفتاب شیو دیسانی،مدھر بھنڈارکر وغیرہ شامل ہیں۔پارٹی میں سلمان اور سشمیتا ایک دوسرے کے کافی نزدیک نظر آرہے تھے،دونوں کے درمیان نزدیکیاں لوگوں کے لئے حیرانی کا باعث بنی ہوئی تھیں۔

خیال رہے کہ یہ ان کی چوتھی شادی ہے اس سے پہلے انہوں نے پرتیما،سوزن اورنکی کے ساتھ شادی کی تھی جس کا انجام طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔

kabir-bedi000000000000000