وہ 11 بولی وڈ فلمیں جن کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے

شائع 15 نومبر 2017 08:02am

main2

سال 2018 بس شروع ہونے ہی والا ہے اور سنیما لوورز کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آنے والے سال میں بے شمار ایکشن، تھرل اور کامیڈی سے بھرپور بولی وڈ فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان 11 فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو 2018 میں ریلیز کی جائیں گی اور عوام کی جانب سے ان کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔

ویر دی ویڈنگ

Veere Di Wedding

اس فلم میں کرینہ کپور، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ فلم میں سُمیت ویاس کرینہ کے بوائے فرینڈ کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم بھی اگلے سال ریلیز کی جائے گی جس کا سنیما لووزر بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

رازی

Raazi

فلم میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل لیڈ رولز میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران کشمیری لڑکی کی پاکستانی لڑکے سے شادی کے گرد گھومتی ہے۔

ٹھگز آف ہندوستان

Thugs Of Hindostan
ٹھگز آف ہندوستان کو یش راش فلم کا ایڈوینچر سے بھرپور پراجیکٹ کہا جارہا ہے۔ اس فلم میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، عامر خان، فاطمہ ثناء شیخ، جیکی شروف اور ششانک اروڑا شامل ہیں۔ یہ فلم 2018 کی دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔

پدمن

Padman

اس فلم کی بنیاد ٹوئنکل کھنّا کی کتاب ہے اور اس میں ان کے شوہر اکشے کمار مرکزی کردار ادا کریں گے۔

پری

Pari

فلم 'پری' میں انوشکا شرما کے پہلے لُک نے ہی لوگوں میں کھلبلی مچادی تھی۔ اس فلم میں انوشکا کے ساتھ پرمبراتا چیٹرجی مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ  پروست روئے کا بھی ڈیبیو ہورہا ہے۔

فنّے خان

Anil Kapoor

فنّے خان ایک اور ایسی فلم ہے جس کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ اس فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے بچن اور راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔

باغی ٹو

Baaghi

یہ فلم ٹائیگر شروف کی ہی فلم باغی کا سیکوئل ہے۔ اس فلم میں ٹائیگر شروف کے ہمراہ انہی کی گرل فرینڈ دشا پٹانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔

ٹو پوائنٹ زیرو

2,0

اگر اس فلم کو سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس فلم میں رجنی کانتھ، اکشے کمار اور ایمی جیکسن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ اس فلم کے بجٹ کا اندازہ تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے۔

کیدارناتھ

Kedarnath

کیدارناتھ میں سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کررہی ہیں جبکہ ان کے مخالف سُشانت سنگھ راجپوت مرکی کردار ادا کررہے ہیں۔

گولڈ

Akshay Kumar

اس فلم میں بھی اکشے کمار لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔ اکشے کمار نے جب سے اس فلم کا اپنا فرسٹ لُک شیئر کیا ہے مداحوں کی دلچسپی اور بڑھ گئی ہے۔

ہرش وردھن کپور کا ریوینج ڈرامہ، ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی

Vikramaditya

چاہے ہرش وردھن کپور کی پہلی فلم باکس آفس پر اتنی کامیاب نہ رہی ہو مگر ان کی اداکاری نے ان کے ڈیبیو کو شاندار بنایا۔ اب وہ اس ریوینج ڈرامے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔

Thanks to indiatimes