مندنا بن گئیں کترینہ کیلئے خطرہ۔۔۔

شائع 27 جنوری 2016 10:56am

colaj222222222222

ممبئی:بولی وڈ کے معروف رئلیٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایرانی ماڈل اور اداکارہ مندنا کریمی کا کہنا ہے کہ میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی طرح بننا چاہتی ہوں۔

بھاتی خبر رساں ادارے کے مطابق مندنا کریمی نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ کترینہ کیف بہت زیادہ پسند ہیں اور وہ مستقبل میں ان کی طرح بننے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کترینہ آج جس مقا م پر موجود ہیں اسے حاصل کرنے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے ۔ان کے جیسی عزت اور شہرت ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتی،مجھے وہ ذاتی طور پر بہت پسند ہیں ،میں ان کی طرح محنت کرکے ان اونچائیوں پر پہنچنا چاہتی ہوں جس پر وہ آج موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مندنا بگ باس سیزن9 کی ایک مضبوط امیدوار تھیں وہ یہ شو تو نہ جیت نہیں سکیں لیکن انہوں نے بھارتی عوام کے دل جیت لئے۔

خیال رہے کہ مندنا کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم کیا کول ہیں ہم تھری شائقین میں کافی پسند کی جارہی ہے، فلم میں تشار کپور،آفتاب شیو ڈیسانی اور گیزالے ٹھکرال بھی موجود ہیں۔